چھت گرنے سے

پشاور :بیری باغ میں چھت گرنے سے 4بچوں سمیت 6افراد ملبے تلے دب گئے

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ بیری باغ میں گھر کی چھت گرنے سے 4بچوں سمیت 6افراد ملبے تلے دب گئے ۔
ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری طورپر موقع پر پہنچ کر ملبے تلے زخمیوں سے نکال لیا ۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔
زخمیوں میں جمیل عمر 30سال ، شیر زمان عمر 30سال ، اسفندیار عمر 13سال ، نوید عمر 12سال ،عدنان عمر 12سال اور شان عمر 8سال شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی