تیسرا ٹی 20

تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مہمان نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی 20میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کی پچ تھوڑی مشکل لگ رہی ہے،ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، آج محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کھیلیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان 7 وکٹوں سے فاتح رہا تھا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہونا ہیں جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ