چین میں طوفانی بارشیں، مواصلاتی نظام درہم برہم، متعدد افراد زخمی

ویب ڈیسک: چین میں طوفانی بارشیں، جنوبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں جبکہ موسلادھار بارش سے ٹریفک اور ٹرینوں سمیت سارا مواسلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں اربن فلڈنگ ، کئی علاقے تالاب ما منظر پیش کرنے لگے۔ اس دوران ملک بھر میں مختلف مقامات پر حادثات سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
چین کے جنوبی علاقوں گوانگ ژی، گوانگ ڈونگ، جیانگ ژی میں طوفانی بارشیں 22 اپریل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی