ائیر ایمبولینس

بلوچستان حکومت کا ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت بلوچستان کے دو طیاروں میں سے ایک کو ائیر ایمبولینس بنایا جائے گا ۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جارہا ہے، فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز ائیر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے متعین ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی