ای سی ایل

علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان ،بشری ٰبی بی،فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل میں برقرار رہیں گے۔
ای سی ایل سے نکالے جانے والوں میں غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود شامل ہیں ۔
اعجاز شاہ،علی زیدی،خسروبختیار اوراعظم سواتی ،اسد عمر،عمر ایوب ،محبوب سلطان، اورفواد چوہدری کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ا سی ایل سینکالے جانے والے ناموں میں فروغ نسیم،شیریں مزاری اوردیگر نام بھی شامل ہیں ۔
وفاقی حکومت نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نام نکالنے کی منظوری دے دی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی