فل کورٹ اجلاس

دھمکی آمیز خطوط: چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےفل کورٹ اجلاس بلالیا

ویب ڈیسک: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس بلا لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کل دن اڑھائی بجے طلب کیا گیا ہے ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے آج تک تجاویز مانگی تھیں۔
ذرائع کے مطابق ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کی گئی تھیں۔
سپریم نے ہائیکورٹس ججز کے خط کے معاملہ پر تجاویز مانگی تھیں۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن