ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

ویب ڈیسک: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے 3 روزہ دورے کے دوران آج دوسرے دن لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے۔
ذرائع کے مطابق ایران کے صدر دورہ لاہور کا پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ابراہیم رئیسی مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کا دورہ کریں گے۔
دورہ لاہور کے بعد ایرانی صدر کراچی روانہ ہوں گے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ان کا استقبال کریں گے۔
یاد رہے کہ کراچی دورہ کے موقع پر ایران کے صدر مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ لاہور اور کراچی کے موقع پر آج دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی معززین کی آمد کے پیش نظر سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز آج بند رہیں گی، نجی دفاتر اور نجی تعلیمی ادارے بھی نہیں کھلیں گے، سرکاری دفاتر بھی آج بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ