خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس آج دن 3 بجے ہو گا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے جبکہ اجلاس میں تمام وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے۔
خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی شریک ہونگے۔
یاد رہے کہ اجلاس میں کئی اہم امور زیر غور لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام