پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف

ویب ڈیسک: سابق پاکستانی سفارکار ملیحہ لودھی نے پاک ایران تعلقات پر امریکی ردعمل کے جواب میں کہا ہے کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکہ کے مفاد میں نہیں تو وہ ان کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالا ت میں ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اہتہائی اہم ہے کیونکہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی پائی گئی تھی۔
ملیحہ لودھی کے مطابق ایرانی صدر کا دورہ اس کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالے کے لیے بھی مفید ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان