ایرانی صدر

ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

ویب ڈیسک: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے استقبال کیا، صدر نے مزار قائد پر حاضری دی۔
ایرانی صدر ایئرپورٹ پہنچے جہاں استقبال کرنے والوں میں آصفہ بھٹو، صوبائی وزرا عذرا پیچوہو، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ ، سعید غنی ، سردار شاھ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
گورنر ہائوس سے ایرانی صدر مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔
بعد ازاں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وزیراعلی ہاس پہنچے جہاں ان کا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری اور صوبائی وزرا، شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو نے استقبال کیا۔
وزیراعلی ہائوس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی صدر اور گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلہ بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی