4ملزمان گرفتار

نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے

نوشکی میں گزشتہ دنوں ہونے والے دہشت حملے میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو بلوچستان حکومت کی طرف سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پہنچا دیے گئے۔
نوشکی واقعے میں جاں بحق افراد میں سے 6کا تعلق منڈی بہاؤالدین جبکہ 3گوجرانوالا کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے۔
ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مالی امداد کے چیک لیکر پہلے منڈی بہاؤالدین پہنچے اور پھر کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں متاثرہ خاندانوں کے لواحقین میں چیک تقسیم کیے گئے۔
ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ دہشت گرد حملے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید چیک پوسٹیں بنا رہے ہیں اور شاہراہوں پر مثر پیٹرولنگ کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر