شاہد خاقان

سیاسی انتشار سے معیشت کمزور ہوگی ،شاہد خاقان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی انتشار سے معیشت کمزور ہوگی ۔
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جو مجموعی آمدن ہے وہ اس کا سود بھی پورا نہیں کر سکتی، ڈالر کی قیمت میں کمی کسی صورت ممکن نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے ، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا مطلب ہے ہم ناکام ہو گئے، مہنگی بجلی خرید کر آپ کسی بھی سیکٹر میں کام نہیں کر سکتے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں عدل کا نظام نہیں ہو گا وہاں ترقی نہیں آسکتی، نظام عدل درست ہونے تک ملک آگے نہیں چل سکتا،عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے کم کرنیکی ضرورت ہے۔
سابق مشیر خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمیں بجٹ خسارے کوکم کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر کی صورتحال،صدر مملکت نے ہنگامی اجلاس بلا لیا