کرم، کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، 5 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے علاقے علی شیر زنی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا جس سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئلے کی کان میں دھماکہ سے 6 افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔
ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے کی جانیوالی امدادی کارروائیوں میں ایک مزدور کی لاش اور چار کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک مزدور کی تلاش تاحال جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈی سی ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں دھماکہ سے زخمی ہونیوالے مزدوروں کو ہنگو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فوج کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہوگا، محمودخان اچکزئی