آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز پاکستان میں شیڈول

ویب ڈیسک: پاکستان میں ہونے والے آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
ایونٹ کا شیڈول آئی سی سی کو ارسال کردیا گیا ہے جس میں بھارت کے میچز پاکستان میں ہی رکھے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی کا ایونٹ پاکستان میں شیڈول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہونے ہیں جس کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا گیا ہے ۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوشش ہے اچھے انداز میں ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو۔ میگا ایونٹ کیلئے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان