چینی انجینئرز کی بس پر حملے میں ملوث 4 ٹی ٹی پی دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر حملے میں اہم پیشرفت، محکمہ انسداد دہشت گردی نے خودکش حملے میں ملوث 4 ٹی ٹی پی دہشتگردگرفتار کرلئے۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملے کا مرکزی ملزم عادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔ واقعے میں ملوث دیگر تمام ملزمان محمد شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق عادل شہباز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق