لاہور ہائیکورٹ: گندم کے نئے نرخ بارے وفاق سے جواب طلب

ویب ڈیسک: گندم کے نئے نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایڈووکیٹ بلال احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ بلال احمد نے سماعت کے دوران گندم کے جئے نرخ مقرر کرنے کے لیے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وفاق نے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی۔ اس حکومتی اقدام سے قومی خزانے کو 1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
ایڈووکیٹ بلال احمد کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے منہگائی 20 فیصد بڑھ چکی ہے مگر کسانوں کا ریٹ نہیں بڑھایا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی گزشتہ سال والی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دوران سماعت ایڈووکیٹ بلال احمد نے استدعا کی کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ گندم کے نئے نرخ مقرر کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ عدالت وفاقی حکومت سے بھی گندم کے بحران کے حوالے سے رپورٹ طلب کرے۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے وفاق سے 14 مئی تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج موصول