سوشل میڈیا مہم، جسٹس محسن اختر کیانی کی توہین عدالت کارروائی کی درخواست

ویب ڈیسک: ججز خطوط کے بعد سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر جسٹس محسن کیانی نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج محسن اختر کیانی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے بھی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ خط کو توہین عدالت میں تبدیل کر کے کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے