بھارتی انتخابات، بی جے پی کے مضبوط گڑھ میں کانگریس کی پوزیشن مضبوط

ویب ڈیسک: بھارتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 11 ریاستوں کی 93 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جن علاقوں میں پولنگ جاری ہے۔ انہیں حکمراں جماعت بی جے پی کے مضبوط حلقے تصور کیے جاتے ہیں۔
بھارتی انتخابات میں‌اس بار مودی کے ٹاپ اور فیورٹ حلقوں میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی پوزیشن مضبوط دکھائی دینے لگی ہے۔
واضح رہے کہ لوک سبھا کے انتخابات سات مراحل میں ہوں گے جس کا پہلا مرحلہ 19 اپریل کو ہوا تھا جب کہ چار جون کو ووٹوں کی گنتی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے