ن لیگ کا جنرل کونسل اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے جنرل کونسل اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس 28 مئی کو منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کے جوہری دھماکوں کو 26 برس مکمل ہونے پر اجلاس اس روز منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
یاد رہے کہ پارٹی رہنماوں کی جانب سے مشارت کے بعد 11 مئی کو ہونیوالا جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ تبدیلی کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل