محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے10سے 12مئی کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دبائو کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان ہے۔
مغربی لہر 10مئی کی شام کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ لہر 11مئی کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جس کے نتیجے میں بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 8 سے 10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
پیش گوئی کے مطابق 10سے 12 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسمعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 11 اور12 مئی دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر جبکہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت