بلوچستان کی پائیدار ترقی کا تعلق یہاں پائیدار امن سے جڑا ہے، محسن نقوی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ بلوچستان کے دوران ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان اور میوزیم کا دورہ کیا۔
فرنٹیئر کور نارتھ کے دورہ کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میوزیم کا دورہ بھی کیا اور تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت فرنٹیئر کور نارتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور نارتھ نے بلوچستان میں امن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کا تعلق پائیدار امن سے جڑا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج موصول