پشاور، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، فضل الہی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پارٹی رہنماوں اور ورکرز نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگا دیا۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی کیمپ میں رکن اسمبلی فضل الہی اور کثیر تعداد میں ورکرز موجود ہیں۔
پارٹی رہنما فضل الہی نے احتجاجی کیمپ میں کہا کہ ہم حلف اٹھائیں گے کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے بیٹھے رہیں گے۔
ممبر صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کی رہائی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری پی ٹی آئی کیساتھ احتجاجی کیمپ میں شریک ہوں۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں ہنگاموں پر آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک برطرف