9 مئی کو پرامن احتجاج کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 9 مئی کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ سال 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ آج بھی یہی ہے کہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ہم 9 مئی کو پرامن احتجاج کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جاتیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں تیز رفتار کار نے 2شہریوں کو کچل ڈلا