گورنمنٹ کالج کے طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، خیبر روڈ بند

ویب ڈیسک: گورنمنٹ کالج پشاور کے طلباء نے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے باہر خیبر روڈ کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فیسوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے طلباء نے کالج انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ فیسوں میں دن بدن اضافہ کیا جارہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
گورنمنٹ کالج کے طلبہ کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافہ غریب طلبہ پر تعلیم۔کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ