اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے، چین / جرمنی

ویب ڈیسک: مذاکرات کے باوجود رفح میں زمینی آپریشن کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر چین کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے۔
جرمنی کا رفاح آپریشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ رفح میں کوئی بھی آپریشن نہیں ہونا چاہیے، رفاح میں موجود 15 لاکھ افراد یکدم غائب نہیں ہو سکتے۔
اسرائیلی ہٹ دھرمی کے بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری رفاح آپریشن رُکوانےاور امداد بڑھانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھائے۔
ذرائع کے مطابق چین اور جرمنی کے ساتھ دیگر ممالک کی جانب سے بھی اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے.

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے