ایسٹرا زینیکا نے مضر صحت اثرات کی تشخیص پر اپنی ویکسین واپس منگوا لی

ویب ڈیسک: سویڈش دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا نے کورونا ویکسین دنیا بھر سے واپس منگوالی۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ایسٹرا زینیکا میں بعض مضر صحت اثرات کی تشخیص ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایسٹرا زینیکا نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا تھا کہ اس کی کووڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک ‏نایاب قسم کا سبب بن سکتی ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
ایسٹرا زینیکا کی کووڈ ویکسین کُوِی شیلڈ 150 سے زائد ممالک میں وسیع پیمانے پر استعمال کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں برطانیہ میں ایک مقدمے بھی دائر کیا گیا ہے۔
اس مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایسٹرا زینیکا کی کووڈ ویکسین موت اور شدید زخموں کا باعث بنی۔ اس مقدمے میں متاثرین کیلئے 100 ملین پاؤنڈ تک ہرجانےکا مطالبہ بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس مقدمے اور دیگر ممالک سے سنائی جانیوالی مضر صحت اثرات کی تشخیص کے بعد اب دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا نے اپنی کورونا ویکسین دنیا بھر سے واپس منگوالی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ،بیٹا زخمی