پشاور، جرائم پیشہ افراد سے روابط پر ڈی ایس پی سمیت 14 پولیس اہلکار معطل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں سے روابط کے انکشاف پر ڈی ایس پی سمیت 14 پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ کے وسطی شہر پشاور میں محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاروں کے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں سے روابط کے انکشاف نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق قائم مقام ڈی ایس پی، 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 14 پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد و منشیات فروشوں سے روابط اور سہولت کاری پر معطل کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان