پشاور، محکمہ تعلیم میں مختلف کیڈر کی 12 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں مختلف کیڈرز کی 12 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ان خالی آسامیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گریڈ 12 سے 15 تک کے اساتذہ کو ترقی دینے کے بعد ان خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان 12 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ایٹا کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائیگا۔
یاد رہے کہ بھرتیوں کیلئے ابتدائی انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس ٹی کے 1006 جبکہ دوسرے کیڈرز کے ٹیچرزکی گیارہ ہزار978 آسامیوں پربھرتیوں کی منصوبہ بندی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی