سانحہ 9 مئی میں‌ ملوث عناصر کو کڑی سزا ملنی چاہئے، گورنر فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کرنل شیر خان کے مزار پر پہنچ گئے اور فاتحہ خوانی کی۔
کرنل شیر خان شہید کے مزار پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہکا کہ 9 مئی کو پورے پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں اگ لگائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سزا دینگے اور یہی پاکستان کے عوام کا بھی مطالبہ ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جب تک سزا وجزا کا نظام درست نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اگر 9 مئی میں ملوث عناصر کو معاف کیا گیا تو کل کوئی اور اس سے بڑا واقعہ کر گزرے گا اور ریاست کو نقصان پہنچائے گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک سال پہلے وطن دشمن عناصر کے ایک گروہ نے ملک بھر میں انتشار پھیلایا۔ اس پر ریاست اور عدالت سے مطالبہ ہے کہ 9 مئی میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائَے۔

مزید پڑھیں:  یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا