خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے جل تھل، موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
دیر بالا، مانسہرہ اور ہری پور سمیت دیگر اضلاع میں بھی بادل جم کر برسے۔ باران رحمت سے بڑھتی گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع دیر بالا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے جس سے گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا

ضلع مانسہرہ میں جل تھل، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ دوسری جانب گندم کی تیار فصل کو ننقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
ضلع مانسہرہ کی تحصیلوں اوگی، دربند اور بالاکوٹ میں بھی تیز بارش کا سلسلہ رات بھر سے جاری ہے۔ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے وادی کاغان ناران میں موسم سرد ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر سے بارشوں کے نئے سلسلہ کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
ضلع ہری پور میں بھی بارش سے گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے۔ رات بھر کے بعد سے ہری پور شہر اور گرد و نواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بارش سے موسم خوشگوار اور گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:پنجاب کے کاشتکاروں سے37ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل