ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو جنگ عظیم دوئم کے واقعات یاد کرا دیئے

ویب ڈیسک: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو جنگ عظیم کی یاد دلاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر بین الاقوامی تنازعے کا خطرہ مول لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب کو یاد رکھنا چاہیے کہ جنگ عظیم دوئم میں روس کا کیا کردار رہا تھا اور انہوں نے ہی نازی جرمنی کو شکست دی تھی۔
پیوٹن نے سخت الفاظ میں کہا کہ عالمی تصادم کو روکنے کیلئے روس ہر ممکن کوشش کرے گا تاہم کسی کو دنیا کی بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
ولادیمیر پیوٹن نے جنگ عظیم دوئم کے واقعات یاد کراتے ہوئے کہا کہ مغرور مغربی اشرافیہ نازی جرمنی کو شکست دینے میں سوویت یونین کے فیصلہ کن کردار فراموش کر چکی ہے لیکن اسے یہ سب یاد رکھنا ہوگا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری سٹریٹجک افواج ہمیشہ جنگی تیاری کی حالت میں رہتی ہیں۔ ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیاروں کی مشق کوئی غیر معمولی بات نہیں یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہونے والی مشق ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا