ملک طارق

ایم این اے کے حجرے پرحملہ ،ایم پی اے ملک طارق کو ضمانت مل گئی

ویب ڈیسک:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدالت سے پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے کے حجرے پر حملہ کیس میں نامزد ن لیگی ایم پی اے ملک طارق اعوان کو 28مئی تک عبوری ضمانت مل گئی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء اللہ جان نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار کو پولیس کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیاگیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار اس درخواست کے حتمی فیصلے تک باقاعدہ عدالت میں پیش ہوتا جائے
واضح رہے کہ ن لیگی ایم پی اے نے پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے آصف خان کے حجرے پر حملہ کیا تھا حملے کے بعد ن لیگی ایم اے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔
ن لیگی ایم پی اے نے عدالت میں عبوری ضمانت درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  عید قرباں میں ایک روز باقی، جانوروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ تیز