2 لائن مین جاں بحق

مالاکنڈ :بجلی لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 لائن مین جاں بحق

ویب ڈیسک: ملاکنڈ کے علاقے چراٹ میں 220کے وی لائن پرکام کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 لائن مین جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔
افسوس ناک واقعہ ضلع ملاکنڈکے تحصیل بائزئی کے پہاڑی علاقے چراٹ میں اس وقت پیش آیا جب واپڈا کے اہلکارتھانہ گریڈاسٹیشن تک جانے والی دو سو بیس کے وی لائن سے فالٹ نکالنے میں مصروف تھے ۔
واپڈا اہلکار کھمبے میں موجود تھے کہ اس دوران انہیں بجلی کے جھٹکے لگے اور کھمبوں میں ہی جاں بحق ہوئے جبکہ تیسرا لائن مین زمین پر آگرا ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے دستے پہنچے اور گریڈ اسٹیشنز سے بجلی بند کرانے کے بعد کھمبوں سے لاشیں اتاردیںجنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی لائن مین کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں فہد اور خالد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جانور مہنگے، گاہک خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور