ایک بھائی قتل

جنوبی وزیرستان میں اراضی تنازعہ پر ایک بھائی قتل ،دوسرا زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک بھائی قتل دوسرا زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ راغزائی بمقام سرغیشی میں پیش آیا جہاں اراضی تنازعہ پر ملزم نور یاسین نے فائرنگ کرکے عبد اللہ کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کا دوسرا بھائی فضل زخمی ہو گیا ۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں فریقین کا تعلق خوجل خیل وزیر قبیلے سے بتایا جاتا ہے ۔
زخمی کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  کینٹ بوڑڈ ایبٹ آباد کی جانب سے عوام کو بڑی ریلیف کا اعلان