کانگو وائرس

راولپنڈی میں کانگو وائرس کا انکشاف،2مریض جاں بحق

ویب ڈیسک:راولپنڈی میں کانگو وائرس پھیلنے کا انکشاف ہو گیا ہے رواں ماہ کے دوران دو مریض جاں بحق جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ تین مریض اٹک سے بی بی ایچ لائیے گئے جن میں دو مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔
کانگو کے پھیلائو کے پیش نظر اٹک سے مویشیوں کی دیگر علاقوں منتقلی پر پابندی لگا دی گئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے بچاؤکے امکانات صرف 10ہیں ،کانگو مرض جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔
،مسوڑوں، ناک اور پاخانے میں خون آنا،تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ کانگو وائرس کے مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی میں شہید ہونیوالے سپاہی راشد محمود کے والدین کے حوصلے بلند