وزیراعظم شہبازشریف سے پی پی وفد کی ملاقات،بجٹ امورپرتبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران ملکی صورتحال سمیت بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی پی وفد میں راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھیں۔
یاد رہے کہ اس موقع پر وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم سے پی پی وفد کی ملاقات کے دوران ملکی صورتحال سمیت مالی سال 25-2024ء بجٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا عملہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم