ملک بھر میں‌گرمی عروج پر، ہیٹ ویو کے ساتھ ہیٹ سٹروک کا خطرہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر کے تمام علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی نے عوام کے ہوش اڑا دیئے۔
خیبرپختونخوا، لاہور ، کراچی اور دیگر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے جس کے باعث ہیٹ ویو کے ساتھ ہیٹ سٹروک کا خطرہ بدستور برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 41 ڈگری سنٹری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید گرمی کے باعث لوگوں کو پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں بہاولپور میں درجہ حرارت47، رحیم یار خان 46، ڈیرہ غازی خان 46 اور ملتان 47 ڈگری میں درجہ حرارت سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔
اس شدید گرمی کے باعث ان علاقوں میں ہیٹ ویو کے ساتھ ہیٹ سٹروک کا خطرہ بدستور برقرار ہے۔
دوسری جانب اندرون سندھ کے علاقے دادو، موہن جودڑو میں درجہ حرارت50سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش