صوابی، دو فریقین میں فائرنگ کا تبدلہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے علاقے سنگ بھٹی میں دو فریقین میں فائرنگ کا تبدلہ ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 34 سالہ منصف کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ جاوید اور 7 سالہ سعد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ زِخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے کالو خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ سنگ بھٹی میں دو فریقین میں فائرنگ کا تبدلہ ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا.

مزید پڑھیں:  رستم : نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا،نعش نکال لی گئی