ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 10 میڈیکل آفیسرز ملازمت سے برخاست

ویب ڈیسک: طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر میڈیکل آفیسرز کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی۔ اس دوران 10 میڈیکل آفیسرز ملازمت سے برخاست۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے طویل غیر حاضری پر میڈیکل افسر کےخلاف کارروائی شروع کردی۔ سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 10 میڈیکل آفیسرز ملازمت سے برخاست کر دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اب ایسا نہیں چلے گا۔ اب جو ڈیوٹی پر نہیں آتا ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تنخواہ وقت پر ملتی ہے تو فرائض بھی نبھانے ہونگے۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
یاد رہے کہ محکمہ صحت نے 10 میڈیکل افیسرز برخاست کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 2022ء سے مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر میڈیکل آفیسرز کو حاضر ہونے کےلئے نوٹس بھجوائے گئے۔ نوٹس کے 15 دن کے اندر ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے پر ان کیخلاف اخبارات میں اشتہار بھی دیا گیا۔
محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق بار بار نوٹس کے باجود ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے گریڈ 17 کے 10 ڈاکٹروں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، تہرے قتل کا سفاک ملزم یاسر زمان پولیس کے ہاتھ لگ گیا