ہری پور، خانپور ڈیم سپل ویز میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے خانپور ڈیم سپل ویز میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔ متوفی نوجوان کوہاٹ کا رہائشی تھا جو اپنے دوستوں کے ہمراہ خانپور ڈیم سیر کیلئے آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کو مقامی لوگوں نے بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ گہرے پانی میں چلا گیا۔
ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیم نے نعش نکال کر تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کردی جبکہ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
یاد رہے کہ خانپور ڈیم سپل ویز میں‌نہاتے ہوئے جاں بحق ہونیوالا نوجوان فرحان حیدر بنگش ولد نوید حیدر بنگش سکنہ کوہاٹ جبکہ حالیہ راولپنڈی کا رہائشی تھا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان بدترین انسانی بحران کا شکار،خواتین کی زندگی اجیرن