ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شکایات ،انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے

ویب ڈیسک: امریکہ میں کھیلے جانے والے ٹی 20ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی شکایات آنے کے نتیجے میں انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، جنوبی افریقا اور آئر لینڈ کو لاجسٹک کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سری لنکا نے جنوبی افریقا اور آئر لینڈ کے ساتھ مل کر باقاعدہ طور پر آئی سی سی سے شکایت کر دی ہے کیونکہ تینوں ممالک کو سفری انتظامات اور رہائش کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔
ٹیموں کو درپیش مسائل نے میگا ایونٹ کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے ہیں کیونکہ جنوبی افریقا، سری لنکا اور آئر لینڈ کو فلوریڈا سے نیویارک یارک تک شدید سفری مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
فلوریڈا کے گرم موسم میں کھیلنے کے بعد سری لنکا اور آئر لینڈ کو چارٹرڈ فلائٹ کے لیے 7 گھنٹے خوار ہونا پڑا، ٹیموں کو نیویارک جمعہ کی رات آٹھ بجے پہنچنا تھا لیکن اگلے روز صبح 5 بجے پہنچیں، سری لنکا کو تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے صبح کا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا جبکہ سری لنکن ٹیم کا ہوٹل پریکٹس وینیو سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔
اس کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کو پریکٹس وینیو اور اسٹیڈیم کے بالکل قریب رہائش فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کو زیادہ میچز ایک وینیو پر رکھ کر سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی میں فائرنگ سے ویلج کونسل چیئرمین جاں بحق،2افراد زخمی