160رنز کا ہدف

ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان کا امریکا کو جیت کیلئے 160رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: ٹی20ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو جیت کیلئے 160رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈیلس میں کھیلے جانے والے ٹی 20ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں پاکستان نے امریکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 44 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، قومی ٹیم کے 3ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
اوپنر محمد رضوان 9، عثمان خان 3اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
شاداب خان 40، افتخار احمد 18جبکہ محمد اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤ ٹ ہوگئے۔
شاہین شاہ آفریدی 23اور حارث رئوف 3 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
امریکا کی جانب سے نوتھوش کینجیگے نے 3، سوربھ نیتراولکر نے 2 جبکہ علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم: مولانا فضل الرحمان نے پہلا راؤنڈ جیت لیا،شیخ رشید