ٹی 20 ورلڈ کپ، سکاٹ لینڈ نے عمان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے 20 ویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے عمان کو 7 وکٹوں سے مات دے دی۔
ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ نے عمان کی جانب سے دیا گیا 150 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں حاصل کر کے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ اینٹیگوا ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے میچ میں عمان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
عمان کی جانب سے دیئَے گئے 150 رنز ہدف کے تعاقب میں سکاٹش ٹیم کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری، جارج مونسے نے 41 رنز بنائے۔ بعد ازاں سکاٹش الیون نے ہدف 14 ویں اوور میں ہی 3 وکٹوں پر حاصل کر کے میچ 7 وکٹوں سےجیت لیا۔
میگا ایونٹ کے گروپ بی میں سکاٹ لینڈ 3 میچوں میں 5 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، سینیٹ اجلاس کا وقت ایک بار پھر تبدیل