سندھ میں فری بجلی دینے کی شروعات کر رہے ہیں، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں فری بجلی دینے کی شروعات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا کل حجم 3 ہزار 56 ارب ہے جو کہ گزشتہ بجٹ سے 34 فیصد زیادہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگلے سال کیلئے ساڑھے 3 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی بات کی جا رہی ہے۔ ہمیں وفاق سے 1900 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔
بجٹ میں تنخواہوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کم ازکم 37 ہزار تنخواہ سے مطمئن نہیں، اس سلسلے میں مزید کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا ڈویلپمنٹ کا بجٹ باقی صوبوں سے زیادہ ہے۔ ہم لانگ ٹرم منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سولر سسٹم نصف کرنے جا رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ سندھ میں فری بجلی دینے کی شروعات بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق