دہشت گردی منصوبہ ناکام

ضلع اورکزئی میں کارروائی ، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی نے ضلع اورکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ضلع کرم کو اطلاع ملی کہ پہاڑباغڑزیڑکمر اورکزئی میں نامعلوم دہشت گردتخریب کاری کی منصوبہ بندی کی غرض سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن و بارودی مواد بھی اکٹھا کرچکے ہیں۔
اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے SPسی ٹی ڈی کرم کی زیر نگرانی DSP سی ٹی ڈی اورکزئی کی قیادت میں آپریشن ٹیم نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بمقام پہاڑباغڑزیڑکمر کوریز ضلع اورکزئی میں کا فی مقدار میں اسلحہ ، ایمونیشن وبارودی مواد و آئی ای ڈیز برآمد کرکے ملک دشمن عناصر کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔
برآمد شدہ اسلحہ میں 06عدد راکٹ لانچر گولے ،06عدد بوسٹر آر پی جی 7، 09عدد ہینڈگرنیڈ، 30عدد کارتوس ممنوعہ بور،بارود،سیفٹی فیوز،نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر،نٹ بولٹ،کیل اور گھی کے ٹین میں بنائی گئی خود ساختہ IEDشامل ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقہ محرم الحرام کی آمد سے قبل کافی حساس گردانا جاتا ہے ۔
سی ٹی ڈی کرم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت میں مزید اضافہ، 84فلسطینی شہید