برطانیہ میں عام انتخابات

برطانیہ میں عام انتخابات، 5 کروڑ عوام آج اپنا پسندیدہ حکمران چنیں‌گے

برطانیہ میں عام انتخابات آج ہونے جا رہے ہیں، 5 کروڑ عوام آج اپنا پسندیدہ حکمران منتخب کرینگے، 600 نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 515 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔
ویب ڈیسک: برطانیہ میں عام انتخابات آج ہونے جا رہے ہیں، اس دوران 5 کروڑ عوام آج اپنا پسندیدہ حکمران منتخب کرینگے۔
برطانوی ذرائع کے مطابق 600 نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 515 امیدواروں میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ اس دوران دیکھنا یہ ہے کہ لیبر پارٹی اور ٹوری پارٹی میں سے کون سی پارٹی حکومت بنائے گی۔
مزے کی بات یہ ہے کہ برطانیہ میں عام انتخابات کے دوران 464 آزاد امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں 40 ہزار پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں صبح 7 سے رات 10 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔
معیشت میں بہتری سمیت دیگر مسائل کے حل کی امید لگائے تقریباً 5 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔
کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سونک بھی میدان میں ہیں جبکہ ان کے مقابل لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر سٹرامر بھی ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر اپنی نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ گرین پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس، ریفارم یوکے اور آزاد امیدوار بھی کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔
یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما بھارتی نژاد وزیر اعظم رشی سونک جو اکتوبر 2022 میں اقتدار میں آئے اور تب سے اقتدار میں ہیں۔ کنزرویٹو کی جانب سے عوام سے معیشت کو مستحکم کرنے اور ٹیکسوں میں سالانہ تقریباً 17 ارب پاؤنڈ کی کمی سمیت صحت عامہ کے اخراجات کو زیادہ کرنے جیسے وعدے کئے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب لیبر پارٹی کے رہنما61 سالہ کیئر سٹارمر جو کہ برطانیہ اینڈ ویلز کے سابق چیف پراسیکیوٹر وکیل بھی ہیں برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کے لیے پسندیدہ امیدوار قرار دیئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی 3روپے 33پیسے فی یونٹ مزید مہنگی