ہریپور میں مسافر وین کو حادثہ

ہریپور میں مسافر وین کو حادثہ ، 7 افرادجاں بحق،10سےزائدزخمی

ویب ڈیسک: ہریپور میں مسافر وین کو حادثہ پیش آیا جس سے وین میں سوار 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع ہریپور میں مسافر وین کو حادثہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا ، حادثہ کے بعد ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 7 افراد جاں بق جبکہ 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
چہکائی کے مقام پر پیش آنے والے حادثے کے باعث مسافر وین 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ رسکیو 1122 اور مقامی افراد امدادی کاروائیوں میں مصروف رہے ۔
جاں بحق اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسافر وین کو حادثہ تیزرفتاری میں موڑ کاٹنے کے دوران پیش آیا۔
یاد رہے کہ صوابی میرا سے اسلام آباد جانے والی وین چہکائی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری تھی۔ وین اسلام اباد ائیرپورٹ جا رہی تھی۔ مسافر وین میں ایک ہی خاندان کے سترہ مسافر سوار تھے۔
حادثے میں زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
شدید طوفان اور بارش کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاجہاں‌موڑ کاٹتے ہوئے مسافر وین 200 فٹ گہری کھائی میں‌جا گری.
یاد رہے کہ حالیہ بادوباران کے باعث کہا جا رہا ہے کہ اس میں‌مزید اضافہ ہو سکتا ہے.

مزید پڑھیں:  اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت منسوخ