سینیٹر ہدایت اللہ پر قاتلانہ حملہ، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج

ویب ڈیسک: سینیٹر ہدایت اللہ پر قاتلانہ حملہ، دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ میں 7 اے ٹی اے، 427، 302 سمیت دیگر دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔
سینیٹر ہدایت اللہ پر قاتلانہ حملہ کے حوالے سے درج مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہک سابق سینیٹر پی کے 22 الیکشن مہم کے لیے دیگر گاڑیوں اور شرکاء کے ہمراہ علاقہ ڈمہ ڈولہ جا رہے تھے۔
اس دوران جب سابق سینیٹر جائے وقوع پر پہنچے تو دھماکہ ہوا، شرپسندوں نے جائے وقوع پر پہلے سے ہی آئی ای ڈی بم نصب کر رکھا تھا۔
تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں سابق سینٹر ہدایت اللہ سمیت 5افرادشہید ہوئے جبکہ دھماکہ میں سابق سینٹر کی گاڑی مکمل تبا ہ ہو گئی، باقیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ سینیٹر ہدایت اللہ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان، سمیع الرحمن، فرمان اللہ، یار محمد اور نظیر الدین شامل ہیں ۔
سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجے اور امیدوار پی کے 22نجیب اللہ کی الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈمہ ڈولہ گئے تھے جہاں ان پر حملہ ہوا ۔

مزید پڑھیں:  18سال سے کم عمر لڑکی سے شادی پر 15قید کی سزا