سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ تیزی

سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ تیزی، 80 ہزار888 پوائنٹس کی حد عبور

سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ تیزی دیکھی جا رہی ہے، 80 ہزار888 پوائنٹس کی حد عبور ، ڈالر بھی مہنگا ہونے لگا۔
ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ تیزی دیکھی جا رہی ہے، 80 ہزار888 پوائنٹس کی حد عبور کر لی گئی۔
100 انڈیکس 50 ہزار 888 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار888 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دن اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 680 پوائنٹس کا اضافہ ہوا نوٹ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافے کے بعد 278 روپے 45 پیسے کا ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا رجحان نئے مالی سال کے شروع ہوتے ہی پایا جا رہا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔
گزشتہ کاروباری روز 728 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 79552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس کے بعد سے سٹاک ایکشچینج میں تیزی کا رجحان پایا جا رہا ہے.
گزشتہ روز کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور اس دوران 100 انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین حد عبور کر گیا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 460 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے سٹاک مارکیٹ میں‌100 انڈیکس 80 ہزار 94 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  چینی خلائی اسٹیشن پر خلائی ملبے سے بچانے کیلئے حفاظتی آلات نصب