ایشیامیں سب سےسستاپٹرول میں نےکیاغائب کس نےکیا؟ وزیراعظم کا عمرایوب اورندیم بابرسے استفسار

اسلام آباد: وزیراعظم کےکابینہ اجلاس میں عمرایوب اورندیم بابرسےسوالات، وزیراعظم نےکابینہ اجلاس کارروائی سےقبل پٹرول بحران کامعاملہ اٹھادیا.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایجنڈاآئٹم پرجانےسےپہلےعمرایوب اورندیم بابرکچھ سوالات کےحواب دیں،

ایشیامیں سب سےسستاپٹرول میں نےکیاغائب کس نےکیا؟وزیراعظم کااستفسار

بتایاجائےکہ ملک بھرمیں پٹرول کابحران کیوں پیداہوا؟وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نےکابینہ اجلاس کےدوران چیئرمین اوگراکوبھی طلب کرلیا، اگرچیئرمین اوگراذمہ دارنکلےتورعایت نہیں ہوگی،وزیراعظم کی وارننگ.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں‌ عملہ سمیت جاں بحق

وفاقی وزراکی بھی عمرایوب اورندیم بابرپرسخت تنقید، شاہ محمودقریشی،بابراعوان،میاں محمدسومرواورمرادسعیدکےسخت سوالات

آپ ٹیکنوکریٹ ہیں اس لیےاجلاس میں بیٹھےہیں،شاہ محمود قریشی کاندیم بابرسےمکالمہ

آپ ہمیں بتائیں کہ پٹرول کی شارٹیج کیوں ہوئی؟شاہ محمود قریشی

مشیرپارلیمانی اموربابراعوان کےبھی سخت سوالات

پٹرول شارٹیج پربروقت ایکشن کیوں نہیں لیاگیا،ملک میں اس وقت نیاکارٹل سراٹھارہاہے بابراعوان.

مزید پڑھیں:  پشاور، 20 روپے میں 120 گرام روٹی، صوبائی حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

سخت سوالات پروفاقی وزیرعمرایوب جذباتی ہوگئے، میں کل پارلیمنٹ میں جواب دےچکاہوں عمرایوب

بابراعوان نے جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ میں جوبیان دیااس میں سےایکشن مسنگ تھا،ہمیں ٹرک کی بتی کےپیچھےنہ لگایں،اسدعمربھی برہم.

وزیراعظم کابلاتاخیرذمہ داروں کاتعین کرنےکاحکم، جوبھی ذمہ دارہےاس کےخلاف سخت ایکشن لیں،میری حکومت عام آدمی کوریلیف دینےآئی اس سےپیچھےنہیں ہٹوں گا ،وزیراعظم